الامام مہدی انٹر نیشنل فاؤنڈیشن

الامام مہدی انٹر نیشنل فاؤنڈیشن اہل بیت بالخصوص حضرت امام عصر کے علوم و معارف کا دنیا کی مختلف زبانوں میں اور مختلف ثقافتوں میں رائج کرنے کا عظیم مرکز ہے۔ خداوندعالم کا شکر ہے کہ پندرہ شعبان المعظم سنہ چودہ سو چوالیس ہجری قمری مطابق آٹھ مارچ سنہ دوہزار تیئس عیسوی کو منجی عالم بشریت حضرت ولی عصر کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر اس وب سایت کا قیام عمل میں آیا۔ یہ فاؤنڈیشن ایک مستقل اورعوامی ادارہ ہے اورحضرت ولی عصر کے تمام محبوں کے توسط سے تین شعبان المعظم سنہ چودہ سو تینتالیس ہجری قمری مطابق چھ مارچ سنہ دوہزار بائیس عیسوی کواس کی بنیاد پڑی اور اب تک خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہمیں قوی امید ہے کہ حضرت حجت کی عنایتوں کے زیر سایہ ہم ایسے راستے پر چلیں گے جو ہمارے زمانے کے امام کی رضایت کا باعث ہوگا انشاء اللہ تعالی۔

اس فاؤنڈیشن کے اہداف و مقاصد ، پروگراموں اورمکمل تفصیلات کے لئے ہمارے بارے میں اور تعاون فولڈرز کی جانب مراجعہ کریں۔

اردو زبان کا اضافہ

حضرت ولی عصر کی عنایتوں سے الامام مہدی انٹر نیشنل فاؤنڈيشن وب سایٹ پر پانچویں زبان کے عنوان سے " اردو زبان" کا اضافہ ہوا۔
ہمیں امید ہے کہ عنقریب اس وب سایٹ پر دوسری زبانوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا تاکہ عصر حاضر میں مہدوی سماج و ثقافت کو زيادہ سے زيادہ عام کیا جاسکے ۔ ہمارے مولا و آقا حضرت صاحب الزمان کے زیر سایہ اور ان کی عنایتوں سے آپ تمام عزیزوں کے مشوروں اور تعاون کے ذریعے انشاء اللہ
یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ اس راہ میں ہماری ترقی کے لئے اپنے مشوروں اور مالی امداد سے تعاون فرمائیں ۔
( مزید تفصیلات کے لئے فولڈر تعاون کی طرف رجوع کریں )

مجموعه «سورج بادل کے پیچھے»
حصه 1: گمشدہ

سورج بادل کے پیچھے" ایسے پروگراموں کا مجموعہ ہے جن میں حضرت حجت کی مختلف پہلوؤں سے شباہت بیان کی گئی ہے، اس مجموعہ کو وائٹ بورڈ انیمیشن کی شکل میں تیار کیا گيا ہے اوراس کے پہلے پروگرام کا نام " گمشدہ" رکھا گيا ہے، آپ اس پروگرام کو مختلف طریقوں سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں یا آنلائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ڈاؤنلوڈ کرنے کی لنکس:

4K - 153 MB
4K - 98 MB
1080p - 57 MB
1080p - 31 MB
مندرجہ ذیل حدیثوں کے مطالعے اور کلیپس کو دیکھنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔

مشورے:

آپ کا نظریہ

سید ہ صوفیہ عابدی
2023/9/16
ماشاء اللہ بہت عمدہ سایت ہے مولا کے نام سے آپ اس پر خوب زيادہ مطالب ذخیرہ کریں شکریہ
سید ہ فاطمہ رضوی
2023/9/16
بہت عمدہ سایت ہے امام علیہ السلام کے نام سے منسوب ہے کلیپ بھی اپلوڈ کریں جزاک اللہ