ادارے کے قیام کی ضرورت

قَالَ رَسُولُ اللهِ e : «مَنْ مَاتَ وَلَمْ یَعْرِفْ إِمَامَ زَمَانِهِ مَاتَ مِیتَةً جَاهِلِیَّةً.»

پیغمبر اسلام e فرماتے ہیں :جو شخص اپنے زمانے کے امام کی معرفت کے بغیر مرجائے اس کی موت جاہلیت کی موت ہے۔

 

بے شمارعلماء بالخصوص علامہ مجلسی کے قول کے مطابق مندرجہ بالا نورانی حدیث شیعہ اورعامہ کے درمیان تواتر کے ساتھ نقل ہوئی ہے۔

یہ حدیث اور اس کےعلاوہ دسیوں عقلی اور نقلی دلیلیں امام G کی شناخت و معرفت کی ضرورت، ضلالت وگمراہی سے نجات اوردنیا و آخرت میں سعادت حاصل کرنے پر مستحکم دلیل ہے اور جو شخص اپنے زمانے کے امام کو نہیں پہچانتا اس کی زندگی جہالت اور موت بھی جہالت میں واقع ہوگی۔

دوسرے یہ کہ اس شناخت کے لئے تعلیم و تعلم کی ضرورت لازمی ہے اور نور علم کے بغیر ظلمت اور جہالت باقی رہے گی۔

 

ایسی دنیا کہ جس میں روزانہ ظلم و استبداد روا ہوتا ہے خاص کر شیعوں اوراہل بیت کے چاہنے والوں کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوتی رہتی ہے، ایسی کائنات کہ جس میں تباہی اور انحراف کو اہمیت حاصل ہو اور حقیقی عزت کو بے وقعت قراردیا جاتا ہے اور ایسی دنیا کہ جس میں مظلوموں کی فریاد زیادہ تر لوگوں کے کانوں تک پہنچتی ہیں لیکن لوگ غفلت میں پڑے رہیں۔۔۔۔۔۔۔

 

لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْيَىٰ مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ إِنَّ اللَّهَ لَسَمِيعٌ عَلِيمٌ

" تاکہ جو ہلاک ہو وہ دلیل کے ساتھ اور جو زندہ رہے وہ بھی دلیل کے ساتھ اور اللہ سب کی سننے والا اور سب کے حالِ دل کا جاننے والا ہے۔(سورہ انفال آيت 42)

 

اسی بناء پر اورایک شرعی فریضے کے عنوان سے ہم نے اس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی ہے تاکہ حضرت امام عصر کی ثقافت و معارف کی تعلیمات کو نشر کیاجاسکے۔

توفیقات الہی کی امید کے ساتھ ہم اس عظیم راہ میں پیشرفت کرسکتے ہیں چاہے مختصر ہی خدمت کیوں نہ ہو تاکہ حجت خدا حضرت ولی عصر کے سامنے اپنی غلطیوں اور اور شرمندگیوں کا کچھ حد تک ازالہ کرسکیں۔

ہمارے مخاطبین

ہمارے اس ادارے کے مخاطبین موجودہ اور آنےوالے زمانے کے تمام انسان ہیں، اربوں انسان کہ جو آج یا مستقبل میں اگر نور اہل بیت بالخصوص حضرت صاحب الامر مہدی سے آشنا اور ہدایت یافتہ ہوں گے تو دنیا و آخرت میں انہیں سب سے بڑی سعادت نصیب ہوگی اور ممکن ہے وہ لوگ امام G کے ناصروں میں شمار ہوں اور امام مہدی G کے قیام کے وقت آپ کی خدمت میں رہیں۔

اربوں انسان چاہے وہ شیعہ ہوں یا غیرشیعہ ہوں سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے زمانے کے امام کی معرفت سے نا آشنا ہیں اور انہیں تعلیم و تعلم کی ضرورت ہے تاکہ مہدوی معارف کی تعلیم سے باخبر ہوسکیں اور ان کی زندگی حیات مہدوی قرار پائے۔

 

اربوں انسان کہ جو"گمراہی و ضلالت کے اندھیروں " میں گھرے ہوئے ہیں اور جن کی ہدایت ورہنمائی بہت ضروری ہے اور یہ امر ہر اس شخص پر واجب ہے جو اپنے علم یا اپنے مال یا کسی بھی طرح سے انسانوں کی ہدایت کرے اور کائنات کے ہر فرد کو حضرت امام عصر کی معرفت سے روشناس کرائے۔

مہدویت کے سلسلے میں سرگرم ادارے اور مراکز

ایک معتبر تحقیق کے مطابق بحمداللہ اس وقت متعدد ادارے اور مراکز حضرت مہدی آخرالزماں G کے معارف کی نشرو اشاعت میں سرگرم عمل ہیں جن کی تفصیلات اور مفید و غیر مفید معلومات کے تمام پہلوؤں کو ہم اختصار کے پیش نظر یہاں پر بیان نہیں کرسکتے لیکن جس قدر بھی اس سلسلے میں امورانجام دئیے گئے ہیں وہ اربوں انسانوں کے معارف و تعلیمات کی ضرورت کو تمام انسانوں کی پیاس بجھانے کے لئے ایک قطرہ پانی کی طرح ہیں اور اگر اس سے سیکڑوں گنا زیادہ بھی خدمات انجام دی جائیں پھر بھی ضرورت باقی ہی رہے گی اور کافی نہیں ہوگی نتیجتا یہ شرعی فریضہ باقی رہے گا۔

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پروگرام کے سلسلے میں ہم جن چیزوں کو محقق کرنے کے درپے ہیں وہ ایک جامع تعلیمی و ثقافتی مرکز ہے جس میں بے شمار سرگرمیوں بالخصوص وہ اقدامات جو اس سے پہلے انجام دیئے جا چکے ہیں ان کا موازنہ کرنا ہے کہ جو شاید کم نظیر یا بے نظیر ہوں ۔ انشاء اللہ

فاؤنڈيشن کے اصلی اہداف و مقاصد:

توجہ: مندرجہ ذيل اہداف میں سے ہر ایک توفیقات الہی اوربے شمار ابتدائی مقدمات پر منحصر ہے جیسے مالی تعاون، ہمیں قوی امید ہے کہ حضرت امام مہدی G کی عنایتوں سے یہ مرحلہ بھی جلد آسان ہوجائے گا۔

1. مختلف عمر کے لوگوں کے لئے مختلف زبانوں میں مہدوی معارف کے موضوع پر مختصر انیمیشن آمادہ کرکے نشر کرنا

2. مہدوی ثقافت کی ترویج کے لئے آڈیو کتاب کی آمادگی اور اس کی نشر و اشاعت

3.مہدوی معارف کی تعلیمات کی ترویج کے لئے خصوصی شارٹ کورس کا اہتمام

4. خصوصی( ایک سے پانچ افراد پر مشتمل) اور غیر خصوصی ( یعنی چھ سے تیس افراد پر مشتمل) آنلائن تدریسی کورس کا اہتمام تا کہ اس کے ذریعے مختلف عمر کے لوگوں کو آنلائن معارف مہدوی کی تعلیم دی جاسکے۔

5. سوشل نیٹ ورکس پر ماہر اور پرکشش پروگرام کے ساتھ منظم اورعلمی انداز میں مہدوی معارف کی آمادگی اور نشر واشاعت

فاؤنڈیشن کے ذیلی اہداف و مقاصد

(مندرجہ ذیل امور کو صرف مہدوی معارف کے اعتبار سے پیش کیا جائے گا)

6. ایک آيت اور ایک حدیث( روزانہ)

7. سوالات وجوابات

8. ڈیجیٹل لائبریری

9. تقاریر بینک ( فلم اور آواز )

10. قصائد، تواشیح اور ترانوں پر مشتمل بینک